کرپشن کے الزام میں گرفتار احمدی نژاد کا معاون رضا رحمی ضمانت پر رہا

کرپشن کے الزام میں گرفتار احمدی نژاد کا معاون رضا رحمی ضمانت پر رہا
کرپشن کے الزام میں گرفتار احمدی نژاد کا معاون رضا رحمی ضمانت پر رہا

  

تہران(این این آئی)ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد کے سابق معاون اور مشیر محمد رضا رحمی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔ 

عرب ٹی وی کے مطابق تہران میں ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات مصطفیٰ محبی نے ایک بیان میں بتایا کہ محمد رضا رحیمی کوضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ ان پر کرپشن کا الزام عاید کیا گیا تھا اور ایک عدالت سے انہیں اس الزام میں 5سال 91 دن قید، قریبا ایک ملین ڈالر کے مساوی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے اور اتنی ہی رقم جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی گئی تھی۔مصطفیٰ محبی نے کہا کہ رحیمی کو3 سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی رہائی مشروط طور پر عمل میں لائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رحمد رضا رحیمی نے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے قومی بیمہ پالیسی میں قریبا 7لاکھ ڈالر کے مساوی رقم خرد بورد کی تھی۔ رحیمی کی گرفتاری اس وقت عمل میں لائی گئی تھی جب سابق صدر اور موجودہ حسن روحانی کے درمیان کرپشن کے الزامات کا تبادلہ شروع ہوا۔ رحیمی کا کرپشن کیس احمدی نڑاد کے دور کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل بتایاجاتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -