ورلڈ کپ2019،پاکستان اور بھارت کا میچ 16جون کو کھیلا جائے گا:نجی اخبار کا دعوی

ورلڈ کپ2019،پاکستان اور بھارت کا میچ 16جون کو کھیلا جائے گا:نجی اخبار کا دعوی
ورلڈ کپ2019،پاکستان اور بھارت کا میچ 16جون کو کھیلا جائے گا:نجی اخبار کا دعوی

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا ئے کرکٹ میں سب سے بڑے ٹاکر ے کی حیثیت رکھنے والے پاکستان اور بھارت کا ورلڈ کپ2019کا میچ16جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

”ایکسپریس ٹریبون“کے مطابق روائیتی حریف ورلڈ کپ2019میں مانچسٹر میں مد مقابل ہوں گے ۔

آخری دفعہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2017کے فائنل معرکے میں مدمقابل ہوئی تھی جس میں پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پاکستان اور بھارت میں باہمی سیریز نہ ہونے کے باعث کسی یونٹ میں ان کا ٹاکرابہت اہمیت رکھتا ہے ،گزشتہ سال ایک اندازے کے مطابق چار جون کو ہونے والے انڈیا اور پاکستان کے مابین چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ کو 20 کروڑ سے بھی زیادہ لوگوں نے دیکھا،جبکہ اسی یونٹ کے فائنل کودنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد نے دیکھا۔

خیال رہے پی سی بی چیرمین نجم سیٹھی اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سیریز کے تنازع کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جب تک بی سی سی آئی سے معاہدے کے حوالے سے آئی سی سی کی تنازعات کے حل کے لیے قائم کمیٹی کوئی فیصلہ نہیں کرتی، پاکستان اور بھارت کے مابین دوطرفہ سیریز نہیں ہوں گی، جب وہ کوئی فیصلہ کر لیں گے تو پھر ہم دیکھیں گے کہ کس طرح آگے بڑھنا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2014 میں ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان 2022 تک 6 سیریز کھیلی جانی تھیں جس میں سے 4 کی میزبانی پاکستان اور 2 کی بھارت کو کرنی تھی لیکن بھارت حکومتی اجازت کو بہانہ بنا کر سیریز کھیلنے سے انکار کرتا رہا ہے۔

مزید :

کھیل -