کرکٹ میں چیٹنگ آئی سی سی کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے:نجم سیٹھی

کرکٹ میں چیٹنگ آئی سی سی کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے:نجم سیٹھی
کرکٹ میں چیٹنگ آئی سی سی کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے:نجم سیٹھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ(صباح نیوز)پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کھیل میں میچ فکسنگ، بال ٹیمپرنگ سمیت ہر قسم کی چیٹنگ کے خلاف ہے۔
بھارتی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ پی سی بی ہر قسم کی چیٹنگ کیخلاف سخت خیالات رکھتا ہے اور آئی سی سی کو بھی اس حوالے سے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ چیٹنگ کسی بھی صورت میں ہو اسے ختم ہونا چاہیے، جو بھی اس میں ملوث پایا جائے اس کو بھی سخت سزائیں دینا چاہئیں، میچ فکسنگ، سپاٹ فکسنگ، بال ٹیمپرنگ سب ہی دغابازی کے زمرے میں آتی ہیں، ہمیں ان پر سخت سزائیں دینا چاہئیں اور آئی سی سی کو بھی سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیٹنگ کے حوالے سے واضح سوچ رکھتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ میچ فکسنگ، سپاٹ فکسنگ اور بال ٹیمپرنگ وغیرہ سب ہی ایک جیسی چیزیں ہیں، ہم پہلے 2یا3 پلیئرز کو سخت سزا دے چکے اور امید کرتے ہیں کہ باقی بورڈز بھی ہماری طرح ایسی چیزوں پر سخت موقف اختیار کریں گے۔

مزید :

کھیل -