موت طبعی یاقتل ،ثنا چیمہ کی قبر کشائی کل ہوگی

موت طبعی یاقتل ،ثنا چیمہ کی قبر کشائی کل ہوگی
موت طبعی یاقتل ،ثنا چیمہ کی قبر کشائی کل ہوگی
موت طبعی یاقتل ،ثنا چیمہ کی قبر کشائی کل ہوگی
موت طبعی یاقتل ،ثنا چیمہ کی قبر کشائی کل ہوگی
موت طبعی یاقتل ،ثنا چیمہ کی قبر کشائی کل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن)گجرات میں دہری شہریت کی حامل مبینہ طور پر قتل ہونے والی نوجوان لڑ کی ثنا چیمہ کی قبر کشائی کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں رہائش پذیر گجرات کے علاقے منگوال کی رہنے والی نوجوان لڑکی ثنا چیمہ کی پر اسرار موت اور تدفین کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے مقتولہ کے والد ،بھائی اور چچا سمیت نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی ثنا چیمہ کی کل قبر کشائی کی جائے گی تاہم پولیس قتل کا مقدمہ درج کرنے کے باوجود کسی نامزد ملزم کو گرفتار کرنے میں تاحال کامیاب  نہیں ہو سکی۔پولیس کی مدعیت میں درج ہونے والے ثنا چیمہ کے مقدمہ قتل میں اس کے والد غلام مصطفیٰ ،بھائی عدنان مصطفیٰ اور چچا مظہر اقبال سمیت دیگر نامعلوم افراد کو نامزد  کیاگیا  ہے جبکہ نامزد  ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں تاہم کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ستمبر میں اٹلی کی شہریت حاصل کرنے والی ثنا چیمہ 2 ماہ قبل پاکستان آئی تھی، ابتدائی تفتیش میں 18 اپریل کو لڑکی کے قتل اور خفیہ تدفین کی تصدیق ہوئی۔خیال رہے ثنا چیمہ والدین کے ہمراہ جنوری میں پاکستان آئی تھی ، 18 اپریل کو موت واقع ہوگئی۔دوسری طرف مقتولہ ثنا چیمہ کی قبرکھودنے والے گورکن کا کہنا ہے کہ ثنا کے ورثاکو تدفین کی جلدی تھی، اس لیے قبر کھودنے کے لیے وہ 2 مزدور ساتھ لائے تھے۔
دوسری جانب اٹلی کے شہر بریشیا میں پاکستانی کمیونٹی نے ثنا چیمہ کی پراسرار ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گجرات پولیس سے شفاف تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ بریشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ثنا چیمہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اطالوی میڈیا کے مطابق اطالوی وزارت خارجہ معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان میں اطالوی سفارتخانہ ثنا چیمہ کیس کی تہہ تک پہنچنے کیلئے پرعزم ہے اور مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیلئے تیار ہے۔