جلد از جلد پاکستان آنا چاہتا ہوں ، حکومت کی ٹانگ کھینچنے کے لیے کرنسی کی قدر میں کمی کرائی گئی:اسحاق ڈار

جلد از جلد پاکستان آنا چاہتا ہوں ، حکومت کی ٹانگ کھینچنے کے لیے کرنسی کی قدر ...
جلد از جلد پاکستان آنا چاہتا ہوں ، حکومت کی ٹانگ کھینچنے کے لیے کرنسی کی قدر میں کمی کرائی گئی:اسحاق ڈار

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوںلیکن ڈاکٹر ابھی وطن واپسی کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، پاکستان میں بیرونی اور اندرونی سازشیں اکٹھی ہورہی ہیں، جو کچھ ہورہا ہے اس کا الزام بہت سارے لوگوں پر آرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا 34 سال کا ٹیکس ریکارڈ عدالت میں جمع ہے، وہ میڈیکل رپورٹس مستقل عدالت بھیج رہیں ہیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوزکے مطابق انہوں نے سوال کیا کہ ڈالر کی قیمت میں 12 روپے اضافے سے کتنے ڈالر ملک میں آئے؟ روپے کی قیمت میں کمی کرنے کا فیصلہ ظالمانہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ٹانگ کھینچنے کے لیے کرنسی کی قدر میں کمی کرائی گئی، پاکستان کو کرنسی کی قدر میں کمی کی ضرورت نہیں تھی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کی رپورٹ دے رہے تھے، چار سال ملک کی معیشت بہتر کرنے میں کردار ادا کیا۔۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جاتی، ذاتی طور پر اس فیصلے کے خلاف تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے عدالت میں اسحاق ڈار کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہاں ہیں اسحاق ڈارابھی لے آئیں ، کل یاپرسوں لے آئیں، ہم نے ان کی طلبی کا حکم دیا تھا، اسحاق ڈار آئے تو حفاظتی ضمانت دیں گے، ورنہ وارنٹ نکالیں گے۔

مزید :

قومی -