امریکا کا اپنے عملے کو نکارا گوا چھوڑنے کا حکم

امریکا کا اپنے عملے کو نکارا گوا چھوڑنے کا حکم
امریکا کا اپنے عملے کو نکارا گوا چھوڑنے کا حکم

  

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی وزارت خارجہ نے اپنے سفارتی عملے کو اہلخانہ سمیت بدامنی کے شکار ملک نکارا گوا سے نکل جانے کے احکامات جاری کردیئے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نکارا گوا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جبکہ اب تک ایسے مظاہروں کی وجہ سے30 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ حکومت فلاح و بہبود کے موجودہ نظام کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے یہ منصوبہ فی الحال منسوخ کر دیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -