شاہد کپور نے ہدایتکار نیرج پانڈے کی نئی فلم کے لئے ان سے رابطے بڑھا لئے

شاہد کپور نے ہدایتکار نیرج پانڈے کی نئی فلم کے لئے ان سے رابطے بڑھا لئے
شاہد کپور نے ہدایتکار نیرج پانڈے کی نئی فلم کے لئے ان سے رابطے بڑھا لئے

  

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے ہدایتکار نیرج پانڈے کی نئی فلم کے لئے ان سے رابطے بڑھا لئے۔ 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور نے ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی مکمل کر لی اور فلم ’’عیاری‘‘ کے ہدایتکار نیرج پانڈے سے ان کی نئی فلم بارے ملاقات کی جو مثبت ثابت ہوئی، امید ہے کہ شاہد نیرج پانڈے کی نئی فلم کا حصہ ہوں گے، تاہم ابھی اس بارے باضابطہ کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ شاہد کپور راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’’کبڈی‘‘ اور ویشال بھردواج اور امتیاز علی کی فلموں میں بھی نظر آ ئیں گے۔

مزید :

تفریح -