وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس،پاکستان کی پہلی آبی پالیسی منظور

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس،پاکستان کی پہلی آبی ...
وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس،پاکستان کی پہلی آبی پالیسی منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ملک کی پہلی آبی پالیسی منظور کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے 37ویں اجلاس میں متفقہ طور پر پاکستان کی پہلی آبی پالیسی کی منظوری دےدی، جبکہ وزیراعظم کی سربراہی میں قومی سطح کے ادارہ ”قومی واٹر کونسل“ کے ذریعے پالیسی پر عملدرآمد اور نگرانی کی جائے گی۔اجلاس میں وزیراعظم اور چاروں وزرااعلیٰ نے ”پاکستان واٹر چارٹر“ پر دستخط بھی کئے۔
اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے مشترکہ مفادات کونسل کو قومی آبی پالیسی مسودہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی تمام بڑے فریقین کے ساتھ مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے اور ایک قومی سطح کا مشاورتی سیمینار بھی اتفاق رائے وضع کرنے کیلئے منعقد کیا گیا۔ مشترکہ مفادات کونسل کے 36 ویں اجلاس میں پیش کردہ تجاویز کو پالیسی میں شامل کیا گیا۔