امرجیت سنگھ بھارت پہنچ گیا، پاکستان میں بہت اچھا سلوک ہوا: بھارتی سکھ یاتری

امرجیت سنگھ بھارت پہنچ گیا، پاکستان میں بہت اچھا سلوک ہوا: بھارتی سکھ یاتری
امرجیت سنگھ بھارت پہنچ گیا، پاکستان میں بہت اچھا سلوک ہوا: بھارتی سکھ یاتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی سکھ یاتری امرجیت سنگھ لاہور سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد بھارت پہنچ گیا ہے جہاں اس کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ پاکستان میں اچھا سلوک کیا گیا
تفصیلات کے مطابق بھارتی سکھ یاتری امرجیت سنگھ لاہور سے واہگہ کے راستے ڈی پورٹ ہونے کے بعد اپنے ملک پہنچ گیا جہاں اس کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گیا۔
واضح رہے سکھ یاتری امرجیت سنگھ 12 اپریل کو بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے جتھے کے ہمراہ پاکستان آیا تھا لیکن بھارت واپسی کے وقت لاپتا ہوگیا۔امرجیت سنگھ کو متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے شیخوپورہ سے اس کے پاکستانی دوست عامر کے گھر سے تحویل میں لیا اور واہگہ کے راستے بھارت ڈی پورٹ کر دیا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے اسے تحائف دیکر رخصت کیا، بھارت پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں امرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے دوست کے پاس چلا گیا تھا۔