افغانستان میں نصف ملین بچے خشک سالی سے متاثرہ ہیں: یونیسیف
کابل(آن لائن)یونیسیف نے کہا ہے کہ افغانستان میں نصف ملین بچے خشک سالی سے متاثر ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسیف کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کے باعث ملک کے 34صوبوں میں سے 22صوبوں میں بچوں پر تباہ کن اثرات ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے10صوبے بدترین صورتحال سے دوچار ہیں جہاد مبینہ طور پر 20سے تیس فیصد پانی کے ذخائر خشک ہوگئے ہیں جس کے وجہ سے ایک ملین افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں جبکہ مزید 2 ملین لوگ آنیوالے دونوں میں اسکے اثرات کا شکار ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو نہ صرف پینے کا صاف پانی میسر نہیں بلکہ خوراک کی قلت کابھی شکار ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر چہ افغان بچوں کو متعدد دیگر چیلنجز کا سامنا ہے وہیں وہ اب پانی کے صاف پانی کی فراہمی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔