مظفر آباد میں جیپ کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفر آباد میں مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے بہن بھائی سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق مظفر آباد کے نواحی علاقے سیری درہ جانے والی مسافر جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت جیپ میں 10 افراد سوار تھے جن مٰیں سے دو افراد نے گاڑی سے چھلانگ کر اپنی جان بچائی ،جبکہ گاڑی کو حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔