حکومت نے آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی کو بڑی خوشخبری سنا دی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔جے آئی ٹی نے امتیاز شیخ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی۔وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد پی پی رہنما کا نام ای سی ایل سے نکالا۔ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر غیر متعلقہ افراد کے نام جعلی اکاﺅنٹس کیس کی تفتیش کی روشنی میں ای سی ایل سے نکالنے کی ہدایت کی تھی۔امتیاز شیخ سندھ میں صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔