کیا حامد میر نے بلاول سے ’ لفافہ‘ وصول کیا؟ سوشل میڈیا پر ہنگامے کی حقیقت جانئے

کیا حامد میر نے بلاول سے ’ لفافہ‘ وصول کیا؟ سوشل میڈیا پر ہنگامے کی حقیقت ...
کیا حامد میر نے بلاول سے ’ لفافہ‘ وصول کیا؟ سوشل میڈیا پر ہنگامے کی حقیقت جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ 2 تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں ۔ ان میں سے ایک تصویر میں بلاول بھٹو زرداری کی جیب میں موجود لفافہ دوسری تصویر میں حامد میر کی جیب میں نظر آرہا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ حامد میر نے بلاول بھٹو زرداری سے ’لفافہ‘ وصول کیا ہے۔ صحافت میں لفافہ سے مراد صحافیوں کو دی جانے والی رشوت سے لی جاتی ہے اور رشوت خور صحافیوں کو ’ لفافہ صحافی‘ بھی کہا جاتا ہے ۔
حامد میر کی لفافے والی یہ تصویراتنی زیادہ وائرل ہوچکی ہے کہ اس سے متعلق ٹوئٹر پر 2 ٹرینڈز بن چکے ہیں۔ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ حامد میر کے نام کا ہے جس میں حامد میر کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔ دوسرا ٹرینڈ فوٹو شاپ کے نام سے ہے جس میں لوگ حامد میر کے خلاف جعلی تصویر کو بنیاد بنا کر چلنے والی مہم کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔


اگر ان تصویروں کی حقیقت کا جائزہ لینے کی کوشش کی جائے تو یہ اتنا مشکل کام بھی نہیں ہے کیونکہ یہ تصاویر خود حامد میر نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں چیئرمین پی پی نے اینکر پرسن کو سندھی اجرک کا تحفہ دیا تھا۔
اس سے قبل بھی کئی صحافیوں کے خلاف اسی طرح کی پراپیگنڈا مہم سوشل میڈیا پر چلتی رہی ہیں جو مختلف سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا سیلز کی جانب سے چلائی جاتی ہیں۔ ان مہمات کا اصل مقصد متعلقہ شخص کی کردار کشی کرنا ہوتا ہے۔