اقتصادی ماہر شوکت ترین نے ٹیکس نا دہندگان کیلئے بڑی خوشخبری سنادی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد ایمنسٹی سکیم نافذ ہوجائیگی، یہ سکیم بہت سادہ اور آسان ہوگی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے بعد ایمنسٹی سکیم نافذ ہوجائیگی ، یہ سکیم بہت سادہ اور آسان ہوگی، ایمنسٹی سکیم چندروز میں فائنل ہوجائیگی ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایمنسٹی سکیم کے ذریعے لوگوں کو ایک موقع دینے کی کوشش کررہی ہے ، اس وقت پاکستان میں ہر چیز کیش ہورہی ہے ، رئیل اسٹیٹ اوردوسرے کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں،ایمنسٹی سکیم کوچند روز میں فائنل کرلیا جائیگا ۔