بھار ت کی طرف سے کراس ایل او سی تجارت کی معطلی قابل مذمت ہے،انجم جرال

بھار ت کی طرف سے کراس ایل او سی تجارت کی معطلی قابل مذمت ہے،انجم جرال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنماانجم جرال نے کہاہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے کراس ایل اوسی تجارت کی یکطرفہ معطلی کی مذمت کرتا ہے،پاکستان سے مشاورت کے بغیر کراس ٹریڈ کی معطلی انتہائی افسوسناک ہے اس کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی الزامات کو مستر دکرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اس یکطرفہ معطلی کی مذمت کرتا ہے جب کہ کشمیر سے متعلق اس سی بی ایم کی یکطرفہ معطلی ظاہر کرتی ہے کہ بھارت پیچھے ہٹنے کی کوشش کررہاہے، کراس ایل اوسی تجارت دونوں ملکوں کے درمیان فعال اعتماد سازی کے اقدامات میں سے ایک ہے جو سفارتی کوششوں کے بعد عمل میں لائی گئی۔ بھارتی ایکشن بے بنیاد الزامات پر مبنی ہے کہ یہ طریقہ کارسمگلنگ،نارکوٹکس، جعلی کرنسی اور دہشتگردی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے
،پاکستان اس کے غلط استعمال سے متعلق بھارتی الزامات کو مستر دکرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان میں دہشت گردی کی تازہ لہر خطرے کی گھنٹی ہے ،بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔ مکران کوسٹل ہائی وے پر 14 مسافروں کا قتل المناک سانحہ ہے۔ بلوچستان میں بدامنی پیدا کرنا عالمی گریٹ گیم کا حصہ ہے۔ بھارت بلوچستان میں مشرقی پاکستان جیسے حالات پیدا کرنا چاہتا ہے۔
انجم جرال