طاقتور طبقے کا پہلی بار بلا تفریق احتساب ہورہا ہے،اعجاز چودھری

طاقتور طبقے کا پہلی بار بلا تفریق احتساب ہورہا ہے،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجازاحمد چوہدری کہاہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ طاقت ور طبقے کا بے لاگ اور بلا تفریق احتساب ہو رہا ہے، وزیراعظم حالات کے پیش نظر جو اقدامات کر ر ہے ہیں اس کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے ، وزیراعظم عمر ا ن خان نے دوٹوک الفاظ میں کہ دیاہے کہ جو کام نہیں کر ے گا وہ وزرات کا حصہ نہیں رہے گا، پی ٹی آئی حکومت کو معاشی چیلنجز ورثے میں ملے،انشاء اللہ ملک جلد بہتری کی طرف جائے گا اور عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنے گا۔ وہ گزشتہ روزپارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے ۔
نہوں نے کہاکہ اربوں ڈالرز کا بلیک ہول (ن) لیگ چھوڑ کر گئی،اسد عمر سے پہلے بھی تمام وزرائے خزانہ آئی ایم ایف کے پاس گئے، پاکستان 16 بار آئی ایم ایف کے پاس جاچکا ہے،آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ سستا قرضہ ہے، وزیراعظم عمران خان کہا چکے ہیں کہ ہم ایم ایف کے پاس خوشی سے نہیں جار ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ نواز شریف اور آصف زرداری کاطریقہ واردات ایک ہی ہے ، ایف آئی اے نے تحقیقات سے پانچ ہزار کے قریب جعلی اکاونٹس پکڑے ان جعلی اکاونٹس کو چلانے کے لیے 32 بڑے اکاونٹ بنائے گئے سارے نیٹ ورک میں آصف زرداری کے کار خاص اومنی گروپ شامل تھا۔
اعجاز چودھری