رمضان میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائیگا،عبدالسمیع

رمضان میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائیگا،عبدالسمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنمارانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت ماہ رمضان پیکیج کے تحت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے زیادہ سے زیادہ سبسڈی دے گی ، رمضان المبارک میں ریلیف کیلئے پوری ٹیم متحرک کردار ادا کرے گی،باقاعدگی سے تمام دکانداروں کے باٹوں کے اوزان و پیمائش پر سختی سے چیکنگ شروع کریں۔انہوں نے کہاکہ اشیائے ضروریہ مارکیٹ کے مقابلے میں رمضان بازاروں میں سستے داموں دستیاب ہوں گی، رمضان بازاروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ سستے رمضان بازاروں میں دالیں، گھی، چینی، پھل اور سبزیاں سستے داموں دستیاب ہوں گی،کسی بھی قسم کی کوتاہی پر سخت باز پرس ہو گی۔ سستے رمضان بازاروں میں زرعی فیئرپرائس شاپس بھی قائم کی جائیں گی۔
جہاں پر دالیں اور سبزیاں مارکیٹ سے ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔انہوں نے مزید کہاکہ ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی،اشیاء خوردونوش سرکاری ریٹ پر مارکیٹ میں عوام کو مہیا ہوں گی،رمضان میں روزہ داروں کو ہر ممکن سہولتیں مہیا کرنے کے لئے رمضان بازار کا انعقاد کیا جائے گا جس کا عوام کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں ہوشربا اضافہ(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے جو عوام برداشت کررہے ہیں