گوادر بندرگاہ فری زون کی تکمیل سے ترقی کی رفتار تیز ہو گئی
لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ فری زون کی تکمیل کے بعد پاکستان خصوصاً صوبہ بلوچستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگئی ہے انہوں نے گوادر بندر گاہ فری زون میں 30سے زائد چینی پاکستانی کمپنیوں کی3ارب یوآن کی براہ راست سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سرمایہ کاری میں ہوٹل، بینک، مالیاتی قرضے، لاجسٹک، اوورسیز ویئر ہاؤسنگ، اناج اور تیل آبی مصنوعات کی پراسیسنگ اور گھریلو استعمال کی اشیاء شامل ہیں انہوں نے کہا کہ گوادر بندر گاہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے تجارتی سرگرمیوں اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔