کرکٹرآصف علی کی کینسر میں مبتلا بیٹی کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر آصف علی کی کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی بیٹی کا امریکا میں علاج ہوگا ، جارج مزاج بلے باز آصف علی کی کینسر کے مرض میں مبتلا دوسالہ بیٹی کا امریکا میں علاج ہوگا ، امریکا میں علاج کے لئے آصف علی کی بیٹی اور فیملی کو امریکی ویزہ جاری کردیا گیا ، لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی خصوصی دلچسپی سے آ صف علی کی فیملی اور بیٹی کو ایک گھنٹے میں امریکی ویزہ جاری کردیا گیا ،،، امریکی ویزہ جاری ہونے اور ویزے کے معاملے میں خصوصی دلچسپی لینے پر آصف علی اور ان کی فیملی نے لاہور میں امریکن قونصلیٹ کا خاص طور شکریہ ادا کیا ہے،، قومی بلے باز نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی بیٹی کی صحت یابی کے لئے دعاؤں کی اپیل کی ہے