چترال ا ور سوات میں سرمائی کھیلوں کے اسکولز کا افتتاح

چترال ا ور سوات میں سرمائی کھیلوں کے اسکولز کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) ونٹرا سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان نے چترال ا ور سوات میں سرمائی کھیلوں کے اسکولز کا افتتاح کر دیا ،ائیر مارشل عاصم ظہیر، وائس چیف آف دی ائیر سٹاف تقاریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ ائیر مارشل عاصم ظہیر نے کہاکہ یہ سکول مقامی نوجوانوں کو الپائن اسکیینگ ، سنو بورڈنگ ، آئس سکیٹینگ اور آئس ہاکی کی تربیت فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مڈاک لشٹ (چترال) اور اڑنگ کیل (آزاد کشمیر) کو نلتر اسکی ریزورٹ کی طرز پر تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے غیر ملکی کوچز کی خدمات بھی حاصل کریگی۔