لووپاکستان کرکٹ کلب نے کرسٹل رائزنگ سٹار کلب کو 133رنز سے شکست دیدی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لووپاکستان کرکٹ کلب نے مومن گروپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں کرسٹل رائزنگ سٹار کلب کو 133رنز سے شکست دے دی ۔شاہ فیصل گراؤنڈ پر لوو پاکستان کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 250رنز بنائے ،فرحان ملک نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 142اور خالد سلیم نے 54رنزاسکور کئے ۔کرسٹل رائزنگ سٹار کے صانب شیخ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں کرسٹل رائزنگ سٹار کلب کی ٹیم 118رنز بناکر آؤٹ ہو گئی ،عابد علی 46اور وسیم 19رنز بناکر نمایاں رہے ۔لوو پاکستان کلب کے شہزاد حامدنے تین اور سمیر یعقوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔میچ میں عمدہ بلے بازی پر لوو پاکستان کے فرحان ملک کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔