باسمتی رائس ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام خوشحال کسان سیمینار کا انعقاد

باسمتی رائس ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام خوشحال کسان سیمینار کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نیوز رپورٹر ) پاکستان باسمتی رائس ہیریٹج ایسوسی ایشن PBHA)) کے زیرِاہتمام خوشحال کسان سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا بنیادی مقصد باسمتی چاول کی کاشت کو فروغ ،صحت مندو تصدیق شدہ بیج کا استعمال ،کھادوں اور زہروں کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا اسکے علاوہ دھان کی جدید مشینوں (Kubota)سے کٹائی اور جدید تحقیق سے کسانوں کو متعارف کروانا پروگرام کے نکات میں شامل تھا۔پاکستان باسمتی رائس ہیریٹج ایسوسی ایشن کے اہم ارکان میں سے شہزاد چوہدری اور سمیع اللہ نعیم نے شرکت کی سمینار میں سٹیج سیکریڑی کے فرائض عمران شیخ کوآرڈینیڑپاکستان باسمتی رائس ہیریٹج ایسوسی ایشنPBHA)) نے ادا کرتے ہوئے کسانوں کو بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ زہروں کے استعمال کی ترغیب دی اور کسانوں کو بتایا کہ کس طرح اس پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی باسمتی چاول کی برآمد کو دُگنا کیا جا سکتا ہے ۔ نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ سے کسانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان باسمتی ہیریٹج ایسوسی ایشن(PBHA) کے کنو نئیر شاہد حسین تاڑر نے باسمتیرائس ہیریٹج ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد پر تفصیلاََ روشنی ڈالی انھوں نے بتایا کہ باسمتی کی بقاء اور فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں جس کے لئے متعلقہ محکمہ جات ،کاشتکاروں ،مل مالکان اور دیگر اداروں کی مشترکہ کاوشیں درکار ہیں ۔ڈاکٹر محمد صابر ڈائریکٹر رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکونے دھان کی ریسرچ کے بارے میں جاری پراجیکٹس کے بارے میں بتایا ۔او ر پاکستان باسمتی رائس ہیریٹج ایسوسی ایشن کو کسانوں کے لئے خوش آئند قرار دیا۔
ڈاکٹر طاہر حسین اعوان رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو نے باسمتی کی منافع بخش کاشت کے فروغ کے لئے دھان کی براہِ راست کاشت اور جڑی بوٹیوں کے مؤثر کنٹرول پر کسانوں کی تفصیلاََ رہنمائی کی آصف حیات خان نیازی زونل مینجر FFCکسانوں کو کھادوں کے مؤثر اور متوازن استعمال کے ذریعے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے پر زور دیا آفتاب نسیم ریجنل مینجر FFCنے پوٹاش زنک اور بوران کے استعمال سے پیداوار اور کوالٹی میں اضافے پر روشنی ڈالی ۔۔مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ظفر یاب نقوی ڈائریکٹرجنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول نے پاکستان باسمتی ہیرٹیج ایسو سی ایشن کے کردار کو سراہا اور باسمتی کی بقاء کے کے فروغ کے لئے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا اور آخر میں شاہد حسین تاڑر نے نے تمام شرکاء کی بھرپور شرکت کا شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ باسمتی رائس ہیریٹج ایسوسی ایشن اپنا کردارادا کرتی رہے گی دیگر شرکاء میں معززینِ علاقہ اور کسان نمائندہ کمیشن ایجنٹس اور اور متعلقہ محکمہ جات کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں میں شرکت کی اس کے علاوہ مختلف زرعی کمپنیوں نے زمینداروں کی رہنمائی کے لئے اپنے سٹالز لگائے جن کو دیکھنے میں کسانوں نے انتہائی دلچسپی ظاہر کی ۔

مزید :

کامرس -