تیل کی در آمدا ت میں 3.8فیصداضافہ
لاہور(نیوز رپورٹر )رواں مالی سال2018-19 کے ابتدائی نو مہینوں (جولائی تا مارچ) کے دوران تیل کی ملکی درآمدات میں3.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ2018-19 کے دوران تیل کی درآمدات10.6 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ2017-18 کے دوران تیل کی درآمدات10.22 ارب ڈالر رہی تھیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران مجموعی درآمدی بل میں7.96 فیصد کی کمی سے درآمدات کا حجم 40.75 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جس کے نتیجہ میں ملک کا تجارتی خسارہ13 فیصد کی کمی سی23.67 ارب ڈالر تک کم ہوگیا۔