ایکو سٹارنے ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز متعارف کرادی

ایکو سٹارنے ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز متعارف کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ رپاکستان میں الیکٹرانکس مصنوعات بنانے والی بڑی کمپنی ایکو اسٹار نے سال 2019۔2020 کے لیے ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز متعارف کرادی ہے۔ ایکو اسٹار نے اپنی جدید اور شاندار ٹیکنالوجی، پائیداریت اور لاگت کے لحاظ سے موزوں مصنوعات کے ساتھ پاکستان کی کنزیومر الیکٹرانکس مارکیٹ میں اپنا مقام بنا لیا ہے۔ ڈی ڈبلیو پی گروپ ایکو اسٹار کا آفیشل ڈسٹریبیوٹر ہے جو ملکگیر سطح پر اس کی مصنوعات کی دستیابی اور بعد از فروخت سروسز کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ لائن اپ ایئرکنڈیشنر سیریز میں مختلف اقسام شامل ہیں جن میں سے ہر ایک کی الگ خصوصیات اور قیمتیں ہیں۔ وائی فائی سہولت کی حامل جی سمارٹ سیریز سے لے کر کم توانائی استعمال کرنے والی کراؤن سیریز تک اس پراڈکٹ میں بہت تنوع موجود ہے۔ ٹیکنالوجی اور پوزیشننگ کے حوالے سے مختلف آپشنز بھی موجود ہیں۔ گلوری سیریز میں فرش پر رکھے جانے والے کیبنٹ اے سیز شامل ہیں ۔
جبکہ آئس برگ سیریز انورٹر کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ ملٹی ہیلتھ فلٹرز اور 4 ڈی لینتھ ایئر تھرو جیسی خصوصیات ایسا تازہ اور ٹھنڈا احساس فراہم کرتی ہیں جو کسی اور کی خاصیت نہیں۔ڈی ڈبلیو گروپ سی ای ڈویژن کے سی او او رضوان بٹ نے اس موقع پر کہا کہ نئی لائن اپ سیریز پاکستان کے ماحول کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے اور اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق جانچا گیا ہے۔علاوہ ازیں فہد مصطفی کو ایکو اسٹار کا نیا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ ایسی نامور شخصیت کی جانب سے توثیق سے ایکو اسٹار کو مارکیٹ میں زیادہ مقبولیت ملنے کی توقع ہے۔ تشہیری مہم میں عوام کو ایک بڑے منفرد انداز میں راغب کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے جس میں گھریلو صارفین کو تعلیم و آگاہی دیتے ہوئے ایکو اسٹار کے برانڈ کے لیے مثبت نتائج کے حصول پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ایکو سٹار اپنی دیگر مصنوعات بشمول واشنگ مشینز، واٹر ڈسپنسرز، سپنرز، ایل ای ڈی ٹی ویز، یو پی ایس انورٹر اور بیٹریز کے ساتھ مارکیٹ میں پہلے ہی اپنا نام بنا چکا ہے۔ ایکو اسٹار کو مارکیٹ میں دستیاب دیگر برانڈز سے جو چیز الگ اور منفرد بناتی ہے وہ یہ ہے کہ اس کی بعد از فروخت سروسز کی رعایتی سہولت اور تمام الیکٹرانکس مصنوعات کے سپئر پارٹس کی باآسانی دستیابی ہے۔ رضوان بٹ نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ہمیشہ صارفین کی سہولت اور آسائش رہی ہے۔

مزید :

کامرس -