عالمی منڈی میں بھارتی چاول کے نرخوں میں کمی
بنگلور ( آن لائن )عالمی منڈی میں بھارتی چاول کی طلب میں کمی سے اس کے قیمت کم کر دی گئی ہے۔ بنگلور منڈی میں انڈین رائس ایسوی ایشن کے صدر نیتن گپتا کے مطابق بالخصوص افریقہ کی جانب سے بھارتی چاول کی خریداری کم ہونے اور برآمدی مارکیٹ میں چین کی جانب سے پرانا چاول کم قیمت پر دستیاب ہونے کے باعث 5 فیصد بروکن پار بوائل ورائٹی کی سپلائی کے سودے 377-380ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ طے پائے جو کہ گزشتہ ہفتے کے لئے 387-390 ڈالر فی ٹن رہے تھے۔بھارت کی فروری تا اپریل چاول کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں 9.4 فیصد سے 10.57 ملین ٹن تک کمی آئی ہے۔عالمی منڈی میں چاول کے دوسرے بڑے برآمدکننگان تھائی لینڈ کے چاول کے ریٹ بھی گرے ہیں۔بنکاک مرکنٹائل میں 5 فیصد بروکن ورائٹی چاول کے نرخ 393-411 ڈالر فی ٹن رہے ۔
جو کہ گزشتہ ہفتے 405-410 ڈالر فری آن بورڈ رہے۔ویتنامی چاول کے نرخ مسلسل پانچویں ہفتے 360 ڈالر فی ٹن ایف او بی پر ٹھہرے ہوئے ہیں۔