اقراء عزیز کی انسٹاگرام اپنی والدہ کے لئے ایک خاص پوسٹ

اقراء عزیز کی انسٹاگرام اپنی والدہ کے لئے ایک خاص پوسٹ
 اقراء عزیز کی انسٹاگرام اپنی والدہ کے لئے ایک خاص پوسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے لئے ایک خاص پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اپنی والدہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔اپنی پوسٹ میں اقراء عزیز نے اپنی والدہ کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنی بیٹیوں کو مضبوط بنایا اور انہیں محنت کرنا سکھایا۔اقراء نے لکھا کہ ہر کوئی سوچتا ہے کہ اس کی ماں دنیا کی سب سے اچھی ماں ہے اور میں بھی ایسا ہی سوچتی ہوں، امی میں آج جو کچھ بھی ہوں آپ کی تربیت کی وجہ سے ہوں اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میں بیحد شکرگزار ہوں کہ آپ نے اس دنیا کے دقیانوسی اصولوں کو توڑا اور اپنی بیٹیوں کو محنت کش اور مضبوط بنایا اور ہمیں سکھایا کہ ہم محنت کیے بغیر اس دنیا میں کچھ حاصل نہیں کرسکتے‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی امی سے اس دنیا میں سب سے زیادہ محبت کرتی ہیں۔اقراء عزیز نے ہم ٹی وی کے ڈرامے ’کسے اپنا کہیں‘ کے ساتھ ٹیلی ویڑن کی دنیا میں قدم رکھا۔ان کا ڈرامہ ’سنو چندا‘ اور ’رانجھا رانجھا‘ دونوں ہی کامیاب ثابت ہوئے۔اقراء عزیز ان دنوں اپنے ڈرامے ’سنو چندا 2‘ کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں، جو رمضان المبارک میں ہم ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

مزید :

کلچر -