رومانوی کامیڈی فلم ’’ رانگ نمبر2‘‘ کی پروموشن کیلئے فیشن شو

لاہور(فلم رپورٹر)عید الفطرپر ریلیز ہونے والی لالی وڈ کی نئی فلم ’’ رانگ نمبر2‘‘ کی تشہیر کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے اور اسی سلسلے میں فلم کی لیڈ جوڑی نے گذشتہ روز کراچی میں ہونے والے میگا فیشن شو کے آخری سیگمنٹ میں ’’ شو سٹاپر‘‘ جوڑی کے طور پر شرکت کی ۔ معروف ڈیزائنر مونا عمران نے دونوں فنکاروں کیلئے خاص ملبوسات تیار کئے تھے جنہیں ’’شیفائر بلیو ‘‘ اور ’’ روبی ریڈ ‘‘ کے نام دئیے گئے تھے ۔ سمیع خان جب’’شیفائر بلیو ‘‘اور نیلم منیر ’’ روبی ریڈ ‘‘زیب تن کرکے ریمپ پر اترے تو حاضرین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے اوردونوں فنکاروں کی پراعتماد کیٹ واک نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا ۔ دونوں فنکار ڈائریکٹر یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بنی رومانوی کامیڈی فلم ’’ رانگ نمبر2‘‘ میں لیڈ جوڑی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔
جو خوشیوں کے تہوار پر عید الفطر پر ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے سنیماؤں کی زینت بنے گی ۔ فلم کی سٹار کاسٹ میں جاوید شیخ ، ثنا فخر، محمود اسلم ، شفقت چیمہ اور یشمہ گل سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں ۔