فلموں اور تھیٹردونوں میں کام کر رہی ہوں،سوھنی بلوچ

فلموں اور تھیٹردونوں میں کام کر رہی ہوں،سوھنی بلوچ
 فلموں اور تھیٹردونوں میں کام کر رہی ہوں،سوھنی بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر سوھنی بلوچ نے کہا ہے کہ جس بھی اداکار نے تھیٹر پرکام کیا اسے فلم اور ٹی وی پر کامیابیاں ملی ہیں ، تھیٹر پر کام کرنے کی وجہ سے خود اعتمادی کے ساتھ کیمرے کا سامنا کرتی ہوں جس سے میری اداکاری میں بھی نکھار آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب شروع شروع میں کیمرے کا سامنا کیا تو گھبراہٹ کا شکار ہو جاتی تھی جس کی وجہ سے اپنے کردار پر توجہ نہیں دے پاتی تھی ۔ سٹیج پر کام کرنے کی وجہ سے میرے اندر اعتماد آیا ہے اور اب میں بلا جھجھک کیمرے کا سامنا کرتی ہوں اور اپنے کردار کو حقیقت کا رنگ دیتی ہوں۔

سوھنی بلوچ نے بتایا کہ اس وقت فلموں اور تھیٹردونوں میں کام کر رہی ہوں۔

مزید :

کلچر -