چین کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے، ادویات کی قیمتیں کم کرنے کی منظوری ، وفاقی کابینہ کا دوا ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی کابینہ نے چین کیساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ کرنیکی منظوری دیدی۔ منگل کو مشیرتجارت عبدلرزاق داؤدنے سمری پیش کی ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران 28اپریل کومعاہدے پردستخط ہونگے،آزادانہ تجارتی معاہدے کے تحت چین پاکستان کو313مصنوعات پرڈیوٹی فری رسائی دیگا ، دریں اثناوفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ، قیمتوں میں من مانا اضافہ کرنیوالی دوا ساز کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا جبکہ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دواساز کمپنیوں سے منافع کی رقم واپس لیکر بیت المال میں جمع کروائی جائے گی، تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاور ت سے ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں گی۔ مشیر اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ عوام کو ادویات کی قیمتیں بڑھنے پر شدید پریشانی کا سامنا تھا، مشیر صحت نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتو ں میں اضافے پر بریفنگ دی فردوس عاشق نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کی شرح پچھلے دور سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی امپورٹ اور ایکسپورٹ کم ہورہی ہیں، اس حوالے کابینہ اجلاس میں اسٹریٹجی بہت ضروری ہے۔ مسلم ممالک خاص طور ایران ہمارا ہمسایہ نہیں اسلامی برادرملک ہے، ان کے ساتھ کچھ غلط فہمیوں کی بنیاد پر کچھ چیزیں جنم لے رہی تھیں ان کا تدارک بہت ضروری تھا۔ایرانی قیادت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے پہلی بار جنرل باجوہ کے دورے پر کشمیر کو ایک متنازع ایشو مانا اور پاکستان کی مدد کی۔ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور ایران کو مل کر دونوں ممالک کے کلچرل ،مذہبی تعلقات اور تجارتی رشتوں کو مضبوط بناناہے۔ انہوں نے کہا کہ ، ڈاکٹر ظفر ادویات ساز کمپنیوں سے بات چیت کے ذریعے ادویات کی قیمتوں کو حقیقت پسندانہ سطح پر لائیں گے،حکومت ایل این جی کے سستے معاہدے کرکے عوام کو ریلیف دیگی ، مہنگائی نے عوام کی کمر توڑی ہوئی ہے ،رمضان میں مہنگائی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائیگی ،موجودہ حکومت مہنگائی کے حوالے سے اب بھی دو سابق حکومتوں سے بہتر ہے،مہنگائی مزید کم ہونی چاہیے، ڈاکٹر حفیظ شیخ کے آنے سے معیشت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی،وزیراعظم دورہ چین میں آزاد تجارت کے دوسرے مرحلے پر دستخط کرینگے، جمہوریت کے نام پر مک مکا کی سیاست سے جمہوریت کمزور ہوئی، کسی شخص نے کچھ غلط نہیں کیا تو نیب کی انکوائری سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، پارلیمنٹ میں وزراء کی حاضری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے، اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور پارلیمنٹ کو دنگل کی جگہ نہ بنائیمعاون خصوصی نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ہماری قومی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مہنگی ایل این جی حاصل کر کے ایل این جی کے نام پر فراڈ کیا گیا ،حکومت ایل این جی کے سستے معاہدے کرکے عوام کو ریلیف دیگی ۔نہوں نے کہاکہ آئندہ بجٹ کو عوام دوست بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کے آنے سے معیشت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں وزراء کی حاضری کو یقینی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو یقین دلاتی ہے کہ وزیراعظم اس جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں جس کا فائدہ عوام کو پہنچے ،مہنگائی میں کمی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کا کردار اہم ہے ۔۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گیس کے شعبہ میں ڈیڑھ سو ارب کا خسارہ تھا،انتخابات جیتنے کیلئے گیس ایسے بانٹی گئی جیسے گھر سے کنویں نکلے ہوں،گیس کے اضافی واجبات کی وصولی کے باعث وزیر اور ایم ڈی تبدیل ہوئے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزارت اطلاعات کی ترجیحات طے کی ہیں جو وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ معاون خصوصی نے کہاکہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور پارلیمنٹ کو دنگل کی جگہ نہ بنائے۔ انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی سکیم کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں کیلئے عنقریب انٹرم ویج ایوارڈ کا اعلان کیا جائیگا،وزارت اطلاعات صحافیوں کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہے،جلدمسائل حل کرینگے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومت نے ڈالر کی قیمت مصنوعی طور پر کنٹرول کی، جس کے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
وفاقی کابینہ