چیئر مین نیب نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا

چیئر مین نیب نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وزارت صحت اور ڈریپ میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نیب نے وزارت صحت اور ڈریپ میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدیت کی ہے کہ وہ اس کیس کی تحقیقات کریں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت ہر پہلو کا جائزہ لیں اور معاملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔دریں اثنا قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال سے بلوچستان کے وکلا ء کے ایک وفد نے حاجی عطا ء اللہ لانگو ،وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل ،را ہب خان بلیدی ،چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ،منیر احمد خان کاکڑ ،ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور محمد سلیم سلہری ایڈووکیٹ نے نیب ہیڈ کوارٹر ز میں ملاقات کی اورقومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال کی سربراہی میں نیب کی کارکردگی کو سراہا۔ ملاقات کے دوران نیب بلوچستان کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس کے علاوہ وکلاء کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا، چئیرمین نیب جناب جسٹس جاوید اقبال نے وکلاء کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈریپ تحقیقات

مزید :

صفحہ اول -