وزیر اعظم کل جنوبی وزیر ستان آئیں گے
جنوبی وزیرستان (آن لائن )وزیر اعظم عمران خان کل بروز بدھ 24اپریل کو کیڈ ٹ کالج سپین کائی جنوبی وزیرستان کا ایک روزہ دورہ کر کے محسود قبائل کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب کریں گے۔محسود قبائل کے جرگہ سے خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان وانا جاکر احمد زئی وزیر قبائل کے جرگہ سے خطاب کریں گے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے دورے کے شیڈول میں صرف وانا شامل تھا ۔جس پر محسود قبائل کے عمائدین نے احتجاج کرتے ہوئے وانا جلسہ میں جانے سے انکار کردیا ۔تاہم پاک فوج اور سول اعلی حکام اور وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے محسود قبائل کے عمائدین کے لئے کیڈٹ کالج سپین کائی شیڈول میں شامل کیا گیا ۔اب وزیراعظم پاکستان عمران خان کل پہلے کیڈٹ کالج سپین کائی میں محسود قبائل کے عمائدین کے جرگہ سے خطاب کریں گے ۔اس کے بعد وانا میں احمد زئی وزیر قبائل کے جرگہ سے بھی خطاب کریں گے۔محسود قبائل کے عمائدین نے کیڈٹ کالج سپین کائی کو وزیراعظم عمران خان کے شیڈول میں شامل کرنے پر وزیراعظم پاکستان ،پاک فوج اور سول اعلی حکام کے علاوہ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر اعظم دورہ