ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے حکمت عملی تیار

ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے حکمت عملی تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار کر تے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بنک سے بھی لی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان الطاف احمد خان نے سیاسی جماعتوں اثاثوں کی چھان بین اور قبائلی علاقوں میں انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے ، ارکان پارلیمنٹرین اور سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس کی تفصیلات بنک سے بھی لی جائیں گی۔الطاف احمد خان نے کہا سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس اور پارلیمنٹرین کے اثاثوں کی چھان بین کا کام جاری ہے، ارکان پارلیمنٹرین اور جماعتوں کے اثاثوں کی چھان بین فنانسنگ ونگ کر رہا ہے ۔ترجمان نے کہا فاٹا میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں جلد انتخابات ہوں گے ، فاٹا میں حلقہ بندیوں کا کام مکمل ہو گیا ہے ،الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کرانا ہے جس کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -