عبدالحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی ۔ شاہداورکزئی نے عبدالحفیظ کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے انہیں ’’ ریلو کٹا‘‘ قرار دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آئینی طور پر عبدالحفیظ شیخ مالیاتی معاہدے میں ملک کی نمائندگی نہیں کرسکتے مشیر خزانہ کی تقرری آئین کے آرٹیکل 93 کی خلاف ورزی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم سمجھیں کے وزیر خزانہ کا انتخاب کرکٹ کے ریلو کٹے کی طرح نہیں ہوگا وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر خزانہ بیرون ملک کی کسی مالیاتی ادارے سے معاہدے کرنے کے اہل نہیں ہائی کورٹ اس بات کا نوٹس لے کر مشیر خزانہ نے حلف نہیں اٹھایا ہوا اور اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ قومی راز افشا نہیں کرینگے درخواست میں عبدالحفیظ شیخ اور وزارت قانون و انصاف کو فریق بنایا گیا ہے