وزیر اعلیٰ کے دورہ چیچہ وطنی کی جھلکیاں

وزیر اعلیٰ کے دورہ چیچہ وطنی کی جھلکیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چیچہ وطنی/ساہیوال(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی، بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 12 بجکر 20 منٹ پر بذریعہ ہیلی کاپٹر موضع کماند پہنچے، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پیر سید صمصام علی شاہ بخاری بھی ہمراہ تھے*صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رائے حسن نواز خاں ، ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال ایڈووکیٹ اور سابق صوبائی وزیر ملک اقبال احمد لنگڑیال نے ان کا استقبال کیا*وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلے ہار ویسٹر اور پھر درانتی سے گند م کی کٹائی کا افتتاح کیا*وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلقہ پی پی 202 میں گورنمنٹ گرلز کالج، ہسپتال اورسڑکوں کی تعمیر کا اعلان کیا*وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر اڈا موضع کماند کی تمام دکانیں بند رہیں*وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے*وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر ضلع ساہیوال کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان موجود تھے *وزیر اعلیٰ پنجاب جلسے کے بعد وہاڑی کیلئے روانہ ہو گئے*وزیر اعلیٰ پنجاب نے ساہیوال کا دورہ منسوخ کر دیا* ساہیوال آمد پرضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی‘ مختلف دفاتر اور روڈ کی صفائی ستھرائی* ساہیوال کے تمام سرکاری ادارے الرٹ ہوگئے اور سرکاری دفاتر کو دلہن کی طرح سجا دیاگیا* بعض دفاتر میں پرائیویٹ طورپر عملہ صفائی بلاکر صفائی کرائی گئی*میونسپل کارپوریشن کے افسران نے سڑکوں پر پیچ ورک اور اہم شاہراؤں پر صفائی وغیرہ کرائی۔
دورہ /جھلکیاں

مزید :

صفحہ اول -