کشتیوں میں برطانیہ جانے والے درجنوں تارکین وطن کو بچا لیا گیا

کشتیوں میں برطانیہ جانے والے درجنوں تارکین وطن کو بچا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) برطانوی حکام نے کم از کم 36 ایسے تارکین وطن کو بچا لیا ہے، جو تین مختلف واقعات میں چھوٹی چھوٹی کشتیوں پر سوار انگلش چینل میں برطانیہ کی طرف جارہے تھے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان غیر ملکیوں کو برطانوی بارڈر فورس نے جنوبی انگلینڈ کے قریب سمندر سے ریسکیو کیا۔ بعد ازاں ان کو ڈوور کی بندرگاہ پر پہنچا دیا گیا۔ ان 36 تارکین وطن میں اکثریت مردوں کی ہے تاہم ان میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق ایران اور عراق سے بتایا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -