سیف سٹی پراجیکٹ شاہکار منصوبہ ، جرائم اور ٹریفک مسائل پر قابوپانے میں مددمل رہی ہے : عارف نواز
لاہور(کرائم رپورٹر )آ ئی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے جس کے کیمروں کی مانیٹرنگ کے ذریعے سٹریٹ کرائم اور شاہراہوں پر ٹریفک کی بے ضابطگیوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ امن و عامہ اور ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل پر قابو پانے میں خاص مدد مل رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ عوام کی جان وما ل کے تحفظ کیلئے شہروں کے داخلی خارجی راستوں کے علاوہ مصروف شاہراہوں اور اہم مقامات پر مانیٹرنگ کے عمل میں مزید بہتری لائی جائے جبکہ روڈسیفٹی، سڑکوں کی غیر ضروری بندش اور ٹریفک مینجمنٹ کے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے آج سیف سٹی آئی سی تھری میں اعلی سطحی اجلاس میں افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ۔اجلاس میں ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی علی عامر ملک ،سی سی پی او لاہور بی اے ناصر ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر ، چیف ایڈمن آفیسر کامران خان ،سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، چیف آپریٹنگ آفیسرا کبر ناصرخان،ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ،ذیشان ا صغر سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے اہم پوائنٹس پر لگائے گئے کیمروں سے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ بھی لیا ۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر شہریوں سے راہزنی ،چوری ، ڈکیتی کی وادارتوں میں ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے پٹرولنگ فورسز کے گشت کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ غیر ضروری ناکہ جات اور چیک پوائنٹس کی ضرورت پیش نہ آئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران وہلکار کی ذمہ داری ہے کہ فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران شہریوں کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے ۔اجلاس میں آئی جی پنجاب کوپنجاب کے دیگر شہروں میں زیر تکمیل سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا۔