سندھ اسمبلی ، دعا کے وقفہ کے دوران ہی نوک جھونک کا سلسلہ

سندھ اسمبلی ، دعا کے وقفہ کے دوران ہی نوک جھونک کا سلسلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں منگل کودعا کے وقفہ کے دوران ہی نوک جھونک کا سلسلہ شروع ہوگیا،تحریک انصاف کے رکن خرم شیرزمان نے وزیر صحت کے لاپتہ ہونے کا تذکر چھیڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کو ایوان میں آناچاہئے۔خرم شیرزمان نے کہا کہ شہرمیں کیاہورہاہے معصوم بچے جان بحق ہورہے ہیں لیکن وزیر صحت کا کوئی پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ انکی گمشدگی کا اشتہار دیناپڑے۔خرم شیر زمان کے ان ریمارکس پر وزیر توانائی امتیاز شیخ نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہوتے ہیں جو اس طرح کی باتیں کریں، ایوان میں صرف دعاکرائی جائے ادھر ادھر کی باتیں نہ کی جائیں اور انکو اپنے الفاظ پرمعافی مانگنی چاہیے۔

مزید :

صفحہ اول -