ڈاکٹر ڈنشا 26 اپریل تک راہدری ریمانڈ پر نیب کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جعلی بینک اکاوئنٹس کیس میں نیب عدالت نے اہم ملزم ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کو 26 اپریل تک راہدری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ۔احتساب عدالت میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کو نیب راولپنڈی میں پیش کرنا ہے،ملزم پر مختلف الزامات ہیں تفتیش کرنی ہے،نیب کے مطابق ڈاکٹر ڈنشا کی کمپنی کو کلفٹن میں تین رفاعی پلاٹ الاٹ کئے گئے تھے ڈاکٹر ڈنشا انکل سریا کے اکاؤنٹ سے جعلی اکانٹس میں بڑی رقم منتقل کی گئی تھی۔