ریٹائرڈ ججز کو قبل از وقت الیکشن کمیشن کا رکن بنانے کا معاملہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریٹائرڈ ججز کو قبل از وقت الیکشن کمیشن کا رکن بنانے کا معاملہ،عدالت نے الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو عدالتی نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دے دیا ۔2016 میں چاروں صوبوں کے ارکان کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ شکیل احمد بلوچ اورالطاف ابراہیم قریشی الیکشن کمیشن سے ریٹائر ہوچکے ہیں،درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے ، عدالت نے الیکشن کمیشن کے تمام فریقین کو عدالتی نوٹس کی تعمیل کرانے کا حکم دیا درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ججز اور سرکاری افسران ریٹائرمنٹ کے دو سال تک کوئی سرکاری عہدہ نہیں لے سکتے،شکیل احمد کو بلوچستان ، مسز ارشاد قیصر کو پشاور اور الطاف ابراہیم کو لاہور سے رکن بنایا گیا ،ججز کو ریٹائرمنٹ کے فوری بعد الیکشن کمیشن کا رکن بنانا غیر آئینی ہے،کرپشن کیسز میں نامزد سرکاری افسر عبدالغفار کو ریٹائرمنٹ کے فوری بعد سندھ سے رکن بنایا گیا ،ان ارکان کی تقرری کو غیر آئینی غیر قانونی قرار دیا جائے ،