کراچی،آفتاب صدیقی نے کلفٹن پر آئیکا بوتیک کا افتتاح کردیا
کراچی (پ ر)زمزمہ اسٹریٹ کلفٹن پر ایک اور خوبصورت ملبوسات کے بوتیک آئیکا کا افتتاح کردیا گیا ، افتتاح پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کیا۔ آفتاب صدیقی کا کہنا تھا آءِیکا بوتیک فیشن انڈسٹری میں خوبصورت اضافہ ہے ، فیشن انڈسٹری ترقی کررہی ہے۔ آفتاب صدیقی نے کہا عمران خان غلط کام برداشت نہیں کرتے ، اگر الزام ثابت ہوجائے تو جتنا بھی قریبی ساتھی ہو ہٹانے میں دیر نہیں کرتے اونر آئیکا عروج افتخار ودیگر کا کہنا تھاکہ آئیکا بوتیک کم قیمت پر بڑے برانڈ جیسا معیار پیش کررہا ہے ، خوبصورت دیدہ زیب ڈیزائن کے معیاری ملبوسات آئیکا بوتیک پر دستیاب ہیں ، عروج نے کہا انٹر نیشنل سطح پر کام کررہی ہوں ، اب اپنے بوتیک کے ذریعے کام کو مزید بہتر انداز میں کروں گی۔اس موقع پر فیشن کے شعبے سے وابستہ خواتین بھی موجود تھیں