جمشید کوارٹر ، کچرا چننے والا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں کچرا چننے والا معصوم بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر کے علاقے لسبیلہ فلمستان کے سٹی ٹاور کے قریب کرنٹ لگنے کے نتیجے میں12سالہ علی شیر ولد شیر محمد جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال پہنچایا گیا پولیس کے مطابق متوفی افغانی اور سٹی ٹاور کے قریب پنکچر کی دکان پر رکھی ہوئی پیٹی سے کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوا ہے تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا ۔