تحریک صراط مستقیم نسل نو کو فہمِ دین کے نور سے آراستہ کرنا چاہتی ہے، آصف جلالی

تحریک صراط مستقیم نسل نو کو فہمِ دین کے نور سے آراستہ کرنا چاہتی ہے، آصف جلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک لبیک یارسول اللہ ؐ اور تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا تحریک صراط مستقیم نسلِ نو کو فہمِ دین کے نور سے آراستہ کرنا چاہتی ہے۔یہ تحریک قوم کو نظریات کی پختگی اور عبادات کی درستگی کا پیغام دے رہی ہے۔ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب قوم فکرِ مستقیم کی قوت سے اِقامتِ دین کی منزل حاصل کر لے گی۔تحریک صراطِ مستقیم قوم کو گنبد خضرا اور حرمِ کعبہ کی طرف متوجہ کرنا چاہتی ہے انہوں نے تحریک صراط مستقیم کی تنظیمِ نو کے سلسلہ میں راولپنڈی ڈویژن علماء و مشائخ اور کارکنان سے ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس میں تحریک صراطِ مستقیم راولپنڈی ڈویژن کے عہدیداران کا اعلان کرتے ہوئے علامہ محمد شبیر احمد چشتی کو تحریک صراط مستقیم راولپنڈی ڈویژن کا امیر جبکہ علامہ محمد اشفاق صابری کو ناظم اعلیٰ نامزد کردیا۔مفتی محمدفیضان جلالی کو ضلع راولپنڈی کا امیر اور مفتی محمد مدثررضوی کو ناظم اعلیٰ نامزد کیا۔حضرت مولانا محمد رفیق رضوی کو ڈویژنل نائب امیر اور مفتی محمدشہباز نصر جلالی کو ڈویژنل نائب ناظم نامزد کیا۔


محمد نعمان عطاری کو الغالبون راولپنڈی ڈویژن کا اور علی احمد کو اسلام آبادالغالبون کا صدر مقرر کیا۔تنظیمی اجلاس کی صدارت تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے سینئررہنما حضرت مفتی مختارعلی رضوی نے کی جبکہ استاذ العلماء مفتی محمد عار ف محمود قادری مہمانِ خصوصی تھے۔اجلاس میں مولانا محمد داؤدعالم رضوی،مولانا راشد رضوی،قاری محمد اعجاز عطاری،مولانا شہبازرضا،ڈاکٹر اسرار احمد،مولاناقاری محمد عبد الرزاق،مولانا محمد ادریس جلالی ودیگر نے شرکت کی۔