عمران نیازی کی وجہ سے ہر روز پاکستان بگڑتا ہی جا رہا ہے، عزیز الرحمان چن

عمران نیازی کی وجہ سے ہر روز پاکستان بگڑتا ہی جا رہا ہے، عزیز الرحمان چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عمران نیازی جب سے اقتدار میں آئے ہیں ہر روز پاکستان بگڑتا ہی جا رہا ہے۔ ابھی تک اپنی ناکامیوں کو سابقہ حکمرانوں کے کھاتے میں ڈالتے ہیں موجودہ حکومت کو نو ماہ حکومت میں آئے گزر گئے۔ عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، بجلی گیس پانی اور اشیائے خورد و نوش مہنگی سے مہنگی، عام آدمی کے استعمال کی کوئی چیز ایسی نہیں جس پر ٹیکس نہ لگا ہو۔ ستم ظریفی ملاحظہ ہو کہ اوپر سے یہ کہہ کرعوام کے زخموں پر نمک پاشی کی جاتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی پانی گیس کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ نہ جانے حکمرانوں کے نزدیک عام آدمی کون ہے۔ انہوں نے عام آدمی اپنے آپ کو تصور کر لیا ہے۔ اس لیے تو اْنہیں محسوس نہیں ہوتا کہ قیمتوں میں اضافے کا عام آدمی پر اثر نہیں پڑے گا۔ حکمرانوں کو اندازہ ہی نہیں عام نہیں غریب آدمی کس حد تک متاثر ہو یا ہوا ہے۔


عوام کو دو کی بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے دو کی جگہ ایک گاڑی استعمال نہیں کرسکتے انہوں نے مزید کہا کہ سادگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کے اپنے ٹھاٹھ باٹھ جوں کے توں ہیں اور قوم کو ایک روٹی کھانے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

B