غربت،مہنگائی جیسے سنگین مسائل نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا،محمد اشرف

غربت،مہنگائی جیسے سنگین مسائل نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا،محمد اشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف نے کہا ہے کہ غربت،مہنگائی اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل نے ملک کا دیوالیہ نکال دیاہے حکومت کی طرف سے مختلف ٹیکس لگاکر عوام کاخون نچوڑاجارہاہے تحریک انصاف کی حکومت میں عام آدمی کے حالات بہترہونے کی بجائے بدترہوتے جارہے ہیں مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کو فاقہ کشی اور خودکشی پر مجبورکردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی جھوٹی تسلیوں اوردلاسوں سے عوام کی حالت زار نہیں بدل سکتی موجودہ حکومت بھی عوام کو کچلنے کی پالیسیوں پرعمل پیراہے حکمرانوں کو عوام کے دکھ درد کا احساس نہیں تبدیلی کے نام پر عوام کو مسائل میں اضافے کے سوا کچھ نہیں ملا۔ملکی مسائل کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھتے جارہے ہیں ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت کو عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہئیں۔


جب تک22کروڑ عوام کی زندگی میں آسودگی نہیں آتی تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا لہذا حکومت اپنی پالیسوں کو از سر نو ترتیب دے۔