سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف کیس،آئندہ سماعت پر درخواست گزار کا وکیل ابتدائی دلائل کیلئے طلب
لاہور( نامہ نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکے جانے اورفل بنچ کی تشکیل کے خلاف کیس کی سماعت درخواست گزار کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث 6مئی پر ملتوی کردی،، عدالت نے آئندہ سماعت پردرخواست گزار کے وکیل کو ابتدائی دلائل کے لئے طلب کرلیا،آفس ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض عائد کیا تھا کہ معاملہ فل بنچ میں زیر سماعت ہے ایسے میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن