سوئی گیس چوری کیخلاف آپریشن، مختلف علاقوں میں چھاپے

سوئی گیس چوری کیخلاف آپریشن، مختلف علاقوں میں چھاپے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خصو صی رپورٹ)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی ٹاسک فورس ٹیموں کی جانب سے گیس چوری کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں جنرل مینجرلاہورطیب فیصل اورچیف انجینئرعمران ورک کی ہدایت پر گلبرک میں کامیاب آپریشن کیا گیا جہاں گھریلو کنکشن کو رنگریزی کے کاروبار کے لیے استعمال کرنے پر منقطع کردیاگیا۔ جو گھریلو صارفین کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ جنرل مینجر لاہور طیب فیصل اورچیف انجینئر عمران ورک کی ہدایت پر گلشن راوی کے قریب بند روڈ پر ابوبکر کالونی میں تیرہ پی ایس آئی جی پریشر لائن پرڈبل سٹیج بیکری اوون کیلئے گیس چوری کا سلسلہ جاری تھاجہاں چھاپے کے دوران پائپ لائن پر لگے بائی پاس کو ہٹادیا گیا اورملوث افراد کیخلاف ایف آئی آر کیلئے متعلقہ تھانے سے رجوع کیا گیا۔ جبکہ گجرپورہ ضرارشہید روڈ پر چھاپے کے دوران ایک پلاسٹک فیکٹری پکڑی گئی جہاں گھریلو کنکشن کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہاتھا، اس فیکٹری میں سٹیم بوائلر، بارہ نوزلز والا برنراور تین ہیٹرز زیراستعمال تھے۔ ٹاسک فورس ٹیم کو ایسی ہی صورت حال کا سامنا چائنہ سکیم باغبان پورہ میں بھی کرنا پڑاجہاں پلاسٹک مولڈنگ یونٹ میں گھریلوکنکشن کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہاتھا۔ ایکشن لیتے ہوئے کنکشن کو فی الفور منقطع کر دیا گیا۔
سوئی گیس چھاپے

مزید :

صفحہ آخر -