یو بی ایل نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا،سیما کمال

یو بی ایل نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا،سیما کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( مانیٹر نگ ڈیسک ) بینک کے ڈیجیٹل ایجنڈا کے تحت یو بی ایل نے 18 اپریل 2019 کو کراچی میں ہونے والی بارہویں انٹرنیشنل موبائل کامرس کانفرنس کو سپانسر کیا۔ آدھے دن تک جاری رہنے والی اس کانفرنس میں تیزی سے بدلتی ڈیجیٹل دنیا اور بینکوں جیسے دیگر فنانشل اداروں میں ڈیجیٹل کامرس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کانفرنس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بینکنگ پالیسی اینڈ ریگولیشن گروپ سید عرفان علی سمیت قومی و بین الاقوامی ماہرین نے شرکت کی۔یو بی ایل کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سیما کمال نے خطبہ استقالیہ میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کانفرنس کے آرگنائزرز کو مسلسل 12 سال تک یہ سلسلہ جاری رکھنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ترقی کے باعث پاکستان کے معاشی اداروں میں ہونے والی تبدیلیوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔ سیما کمال نے پاکستان کی بینکنگ انڈسٹری کی ڈیجیٹلائزیشن میں رہنمائی اور مدد کرنے پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا۔یو بی ایل کی سی ای او نے بتایا کہ یو بی ایل ایک ترقی پسند اور جدید اختراعات متعارف کرانے والا ایسا ادارہ ہے جس نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یو بی ایل نے صارفین کی سہولت کیلئے انتہائی دوستانہ فنانشل پراڈکٹس اور سروسز فراہم کی ہیں۔’ یو بی ایل نے حال ہی میں اپنی ڈیجیٹل بینکنگ ایپلی کیشن میں جدید سہولت متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے صارفین کسی بھی وقت بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں ‘۔کانفرنس کے دوران یو بی ایل کے گروپ ایگزیکٹو ڈیجیٹل بینکنگ شرجیل شاہد سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -