رحیم یار خان ،ملتان اور بہالپور میں خدم الحجاج بھرتی کرنیوالا گروہ سرگرم ،دوسالوح افراد الٹنے لگے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)عازمین حج کی خدمت کے نام پر خدام الحجاج کی بھرتی کرنے والا گروہ سر گرم،سادہ لوح افراد کو مفت ٹکٹ ،ویزہ ،1600ریال تنخواہ معاہدہ 6ماہ کا پر کشش پیکیج لے کر میدان میں آ گیا ،جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار شروع،رحیم یار خان،ملتان،بہاولپور میں خدام الحاج کو مفت سعودی عرب بھجوانے والی کمپنیاں نہ وزارت مذہبی امور میں رجسٹرڈ ہیں اور نہ SEPاور ٹور ازم میں رجسٹرڈ ہیں وزارت مذہبی امور نے بھی لوٹ مار کرنے والے گروہ سے لا تعلقی کا اظہار کیا ہے،روزنامہ پاکستان کو تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے ایک ہی گروہ ہے جو مختلف ناموں سے پمفلٹ شائع کر کے تقسیم کر رہا ہے اور فیس بک پر اور اخبار ات میں اشتہار شائع کروا کرسادہ لوح افراد کو لوٹ رہا ہے،اس گروہ کے لوٹنے کا انداز بڑا پر کشش ہے ،فون کرنے پر کہا جاتا ہے کہ آپ کو میڈیکل کے 6ہزار روپے پہلے ادا کرنا ہوں گے باقی ہر کام مفت ہو گا،میڈیکل کروانے کے حوالے سے بھی لاہور میں ملتان چونگی پر واقع پر ایجنسی کا نام بتا دیتے ہیں میڈیکل کے پیسے جمع کرانے والوں کو باقاعدہ 10دن بعد لاہور یا ملتان بلایا جاتا ہے اور انہیں مزید رقم 10ہزار سے50ہزار تک جمع کرانے کا کہا جاتا ہے،بڑی تعداد کو میڈیکل میں فیل قرار دے کر 6000روپے ہڑپ کر لیے جاتے ہیں ،معلوم ہوا ہے کہ میڈیکل کرنے والی کمپنیوں سے بھی ساز باز کر رکھی ہے ،3ہزار روپے میڈیکل والے اور3ہزار روپے گروہ کے افراد فی فرد رکھتے ہیں ،ایک جگہ اگر بدنامی ہو جائے یا شکایت ہو جائے تو دوسرے نام سے اور دوسری جگہ سے اشتہار شائع کروا دیا جاتا ہے اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کی رجسٹرڈ کمپنیوں میں سے ملتا جلتا نام رکھ کر دو نمبری کی جا رہی ہے،سنجیدہ حلقےFIAکی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں،رجسٹرڈ کمپنیاں بھی پریشان ہیں ان کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے ،وزارت مذہبی امور کو بھی واضع پالیسی دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ،نان رجسٹرڈ ،سب ایجنٹ کبھی عمرہ کبھی حج اور اب خدام الحجاج کے نام پر لوگوں کو کروڑوں روپے سے محروم کر رہے ہیں۔