اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 551ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 551ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( آن لائن ) اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 551ملین ڈالر قرضے کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کا ذیلی ادارہ انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈفنانس کارپوریشن قرضہ فراہم کرے گا۔ قرضہ پاکستان کو ایل این جی اورخام تیل کی درآمدات کیلئے دیا جائیگا جبکہ پاکستان کو یہ قرضہ ایک سال میں استعمال کرنا ہوگا۔پی ایس او، پاک ارب ریفائنری اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ یہ قرضہ استعمال کرسکے گی۔ذرائع کے مطابق551ملین ڈالر قرض ملنے سے پاکستان کے مسلسل دباؤ کا شکار زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -