مردان ،پلاسٹک شاپنگ بیگز ایسوسی ایشن نے انتطامیہ کی پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی
مردان ( بیورورپورٹ)پلاسٹک شاپنگ بیگز ایسوسی ایشن نے انتطامیہ کی پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے جلسہ منعقد کیا ریلی کی قیادت مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ اورایسوسی ایشن صوبائی صدر ریدان گل صافی ، ضلعی صدر حاجی محمد ارشداورجنرل سیکرٹری یاسر شاہ کررہے تھے ریلی کے شرکاء نے مختلف بینرز اورپلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعر ے درج تھے۔ بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایوان صنعت وتجارت کے صدرظاہر شاہ ، پلاسٹک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ارشداورنائب صدرعبداللہ جان نے کہاکہ پورے ملک میں پلاسٹک شاپنگ بیگ پر پاپندی نہیں خیبرپختون خوا کے تاجروں کے ساتھ امتیازی سلوک کیاجارہاہے جوان کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ڈی گریڈیبل بیگز استعمال کرنے کی ہدایات دے رہی ہے لیکن مختلف قومی اوربین الاقوامی اداروں نے ان بیگز کے استعمال کو مضر صحت قراردیاہے انہوں نے کہاکہ شاپنگ بیگ کامعاملہ عدالت میں ہے جبکہ ایک پارلیمانی کمیٹی بھی اس پر غور کررہی ہے اس لئے حکومت جلد بازی سے اجتناب کریں اورہزاروں تاجروں کو بے روزگار ہونے سے بچایاجائے انہوں نے انتظامیہ کی طرف سے شاپنگ بیگز تاجروں کے پکڑ دھکڑ کی مذمت کرتے ہوئے خبردارکیاکہ اگر ان کے جائز روزگار کی خاتمے کی کوشش کی گئی تو تاجر برادری سڑکوں پر نکل آئے گی اور حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔
B